پاک بھارت ایٹمی جنگ سے کتنے پیمانے پر تباہی پھیل سکتی ہے؟ خوفناک رپورٹ - Urdu Point Must

Urdu information, Urdu news, Urdu novel, Islamic stories, or bahut koch

Breaking

Thursday, 22 September 2016

پاک بھارت ایٹمی جنگ سے کتنے پیمانے پر تباہی پھیل سکتی ہے؟ خوفناک رپورٹ



معروف تجزیہ نگار فواد چوہدری کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اگر پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ ہوئی تو اس کے نیتجے میں پھیلنے والی تباہی ناقابل بیان ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں اڑی سیکٹر میں بھارتی فوج کے کیمپ پر حملے کے بعد بھارت کی جانب سے مسلسل جنگ کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ جبکہ کئی تجزیہ نگار اس خدشے کا اظہار بھی کر رہے ہیں کہ دونوں ممالک کے درمیان ایٹمی جنگ بھی ہو سکتی ہے۔




اس حوالے سے معروف تجزیہ نگار فواد چوہدری نے منظر کشی کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان ایٹمی جنگ کے آغاز سے ناقابل بیان تباہی پھیلی گی۔ ایٹمی جنگ کے نیتجے میں پاکستان میں ملتان، لاہور، راولپنڈی اور گوادر کے شہر ممکنہ طور پر صفہ ہستی سے مٹ جائیں گے۔ جبکہ بھارت میں نئی دہلی، آگرا، احمد آباد، لدھیانہ، جلندھر اور دیگر صفہ ہستی سے مٹ جائیں گے۔ اس جنگ کے بعد دونوں ممالک کی آبادی کا بڑا حصہ ختم ہو جائے گا جبکہ زندہ بچ جانے والے لوگ اولاد پیدا کرنے کی نعمت سے محروم ہو جائیں گے۔ فواد چوہدری کی جانب سے ایٹمی جنگ کے خوفناک نتائج کی مزید کیا منظر کشی کی گئی ہے

No comments:

Post a Comment

Contact Form

Name

Email *

Message *

Pages