پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جیکب آباد میں نام نہاد غیرت کے نام پر نو بیاہتہ دلہن خانزادی لاشاری کے قتل کا سختی سے نوٹس لیا ہے اور وزیر داخلہ سندھ سے کہا ہے کہ اس واقعہ میں ملوث ملزمان کے خلاف فوری کارروائی کی جائے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نام نہاد
غیرت کے نام پر معصوم خواتین کا قتل ہر گز برداشت نہیں کریں گے اور اس سنگین جرم میں جو بھی ملوث ہوگا وہ قانون کی گرفت سے بچ نہیں پائے گا، بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سندھ پر زور دیا ہے کہ غیرت کے نام پرقتل کی واردات کے خلاف سخت اقدامات اٹھائے جائیں اور ایسے غیر انسانی عوامل میں ملوث ملزمان کے لیے کوئی بھی رعایت نہیں ہونی چاہیے۔
No comments:
Post a Comment