پی سی بی نے شاہد آفریدی کو اعزاز کے ساتھ رخصت کرنے کا منصوبہ بنا لیا
) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے شاہد آفریدی کو اعزاز کے ساتھ رخصت کرنے کا منصوبہ بنالیا ، آل راؤنڈر کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹونٹی سکواڈ کا حصہ بنانے پر غور شروع ہوگیا ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان شاہد آفریدی کو عزت سے رخصت کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے لیے آل راؤنڈر کو ویسٹ انڈیز کیخلاف 3 ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کے لیے اعلان کردہ سکواڈ میں بطور 16 واں کھلاڑی شامل کئے جانے کا امکان ہے ،سیریز کے بعد آفریدی رواں ماہ ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دینگے جس کے بعد پی سی بی متحدہ عرب امارات میں آفریدی کو الوداعی عشائیہ بھی دے گا ،آفریدی ریٹائرمنٹ کے بعد بھی دنیا بھر میں ٹی ٹونٹی لیگز کھیلتے رہیں گے
ٹیم میں شمولیت پر شاہد آفریدی 100 انٹرنیشنل ٹی ٹونٹی میچ کھیلنے والے پہلے کھلاڑی بننے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیں گے۔ یاد رہے کہ پاکستانی ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف 23،24 اور 27 ستمبر کو تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی ۔ آفریدی نے اب گرین شرٹس کے لیے 98ٹی ٹونٹی میچز میں 18.01کی اوسط سے 1405رنز سکور کررکھے ہیں جس میں 4نصف سنچریاں بھی شامل ہیں،انہوں نے اس فارمیٹ میں 24.35کی اوسط سے 97وکٹیں بھی حاصل کررکھی ہیں ۔

No comments:
Post a Comment