حنا دلپذیر نے ڈائریکشن شروع کر دی
ہدایتکاری کے شعبہ میں بھی قدم رکھنے کا فیصلہ آسان نہیں تھا ‘اداکارہ
) ٹی وی اسکرین پر مختلف النوع کردار ادا کرکے ناظرین میں بہت جلد مقبولیت حاصل کرنے والی منفرد اداکارہ حنا دلپذیر نے اب کیمرہ کے پیچھے رہ کر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق حنا دلپذیر اب ٹی وی ڈراموں کی ہدایتکاری کریں گی، اداکارہ نے کہا کہ ہدایتکاری کے شعبہ میں بھی قدم رکھنے کا فیصلہ آسان نہیں تھا مگر اپنی ٹیم کی حوصلہ افزائی کی وجہ سے یہ ممکن ہوا۔حنا دلپذیرنے بتایا کہ وہ ہدایتکاری کے ساتھ ساتھ اداکاری سے بھی وابستہ رہیں گی ‘عیدالاضحی پر ان کی ڈائریکشن میں بننے والا مزاحیہ ڈرامہ پیش کیا جائیگا جس میں انہوں نے اپنی اداکاری کے جوہر بھی دکھائے ہیں۔
No comments:
Post a Comment