بھارتی گلوکارہ سپنا چوہدری نے تنقید سے دلبرداشتہ ہوکر زہر کھالیا
تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل‘ ڈاکٹر ان کی جان بچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں
گلوکارہ کو کئی ماہ سے اپنے ایک متنازعہ گیت کے باعث سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا جس پر انہوں نے معافی بھی مانگی تھی تاہم گلوکارہ کو تضحیک کا نشانہ بنانے کا سلسلسہ کم نہ ہوا جس پر اس نے زہر کھا کر زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی ۔پولیس کے مطابق سپنا چوہدری نے خودکشی کے اقدام سے قبل 6 صفحات پر مبنی خط بھی تحریر کیا جس میں انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری تنقید کواپنی خودکشی کا ذمہ دار قرار دیا ہے جب کہ گلوکارہ کے والدین نے ستپال تور نامی شخص کو سارے واقعے قصور وار ٹھہرایا ہے۔واضح رہے کہ رواں سال گلوکارہ سپنا چوہدری کے خلاف گانے میں نازیبا الفاظ پر مقدمہ درج کیا گیا تھا جس کے بعد انہیں سوشل میڈیا پر کافی تنقید کا سامنا تھا۔
No comments:
Post a Comment