بولی وڈ میں مختصر ملبوسات پسند کیے جاتے ہیں، نرگس فخری - Urdu Point Must

Urdu information, Urdu news, Urdu novel, Islamic stories, or bahut koch

Breaking

Thursday, 8 September 2016

بولی وڈ میں مختصر ملبوسات پسند کیے جاتے ہیں، نرگس فخری

بولی وڈ میں مختصر ملبوسات پسند کیے جاتے ہیں، نرگس فخری


) بولی وڈ اداکارہ نرگس فخری کا شمار شوبز کی خوبصورت اداکاراوٴں میں کیا جاتا ہے تاہم وہ اب تک فلمی صنعت میں اپنے قدم جمانے کی کوشش کررہی ہیں۔ ایک انٹرویو دیتے ہوئے نرگس فخری کا اپنی حال ہی میں ریلیز فلم ’ہاوٴس فل 3‘ کی پرفارمنس کے حوالے سے کہنا تھا کہ ’مجھے اچھا لگا کہ لوگوں نے مجھے پسند کیا، میں کافی شرمیلی ہوں اور مجھے ایسے کپڑے پہننا پسند نہیں جن میں، میں بہت زیادہ نمایاں لگوں لیکن بولی وڈ میں اداکاراوٴں کو مختصر ملبوسات میں پسند کیا جاتا ہے‘۔
نرگس کا ہنستے ہوئے کہنا تھا ’بد قسمتی سے یہ ایک ایسی انڈسٹری ہے جہاں لوگوں کے جسم کو پسند کیا جاتا ہے، سب ہی مجھ جیسی لڑکی کو ڈانس کرتے دیکھنا چاہتے ہیں‘۔بولی وڈ فلم ’راک اسٹار‘ کے علاوہ نرگس بہت کم فلموں میں نظر آئیں، تاہم اداکارہ کو اس بات سے فرق نہیں پڑتا، ان کا کہنا تھا کہ ’اس بات میں کوئی تعجب نہیں کہ میرا سفر کافی بہترین گزرا ہے، میں اپنے آپ کو خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ مجھے کام ملا، مشکل تو ہے کیوں کہ میں یہاں اکیلی ہوں، لیکن بہت سے نئے اداکاروں کو کافی مشکلات سے گزرنا پڑتا ہے لیکن میری قسمت اچھی ہے اور آج میں یہاں ہوں‘۔

نرگس نے مزید کہا کہ ’مجھے زبان کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، مجھے ہندی سمجھ آتی ہے لیکن میں اب بھی اسے ٹھیک سے بول نہیں پاتی، اس وجہ سے مجھے اجنبی سا احساس ہوتا ہے جیسے لوگ مجھے پسند نہیں کررہے، لیکن میری فلم راک اسٹار کے بعد لوگوں کا رویہ تبدیل ہوگیا‘

No comments:

Post a Comment

Contact Form

Name

Email *

Message *

Pages