اداکارہ گوری خان نے آئندہ سے اسٹیج ڈراموں میں ڈانس پرفارمنس نہ دینے کا اعلان کر دیا - Urdu Point Must

Urdu information, Urdu news, Urdu novel, Islamic stories, or bahut koch

Breaking

Saturday, 10 September 2016

اداکارہ گوری خان نے آئندہ سے اسٹیج ڈراموں میں ڈانس پرفارمنس نہ دینے کا اعلان کر دیا

اداکارہ گوری خان نے آئندہ سے اسٹیج ڈراموں میں ڈانس پرفارمنس نہ دینے کا اعلان کر دیا




 )اداکارہ گوری خان نے کہا ہے کہ اسٹیج ڈرامہ اپنی اصل روح گم کر چکا ہے ،اسٹیج ڈرامے کے نام پرجو کچھ پیش کیا جارہا ہے اس کو ہرگز اسٹیج ڈرامہ نہیں کہا جا سکتا ۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے بے شمار اسٹیج ڈراموں میں کام کیا ہے مگر اب آکر یہ احساس ہوا ہے کہ میں نے ڈراموں میں اداکاری نہیں کی صرف رقص کی بنا ء پر شہرت حاصل کی ۔


گوری خان نے کہا کہ میں نے فیصلہ کر لیا ہے کہ آئندہ سے سٹیج ڈراموں میں ایسے کردار کر وں گی جس میں اداکاری کامارجن ہو ۔ یہ بھی فیصلہ کر لیا ہے کہ مستقبل میں اسٹیج ڈراموں رقص پرفارمنس نہیں کر وں گی اور صرف فیشن شوز میں ہونیوالی کیٹ واک میں حصہ لیا کروں گی ۔انہوں نے کہا کہ میں نے مستقبل کا فیصلہ بہت سوچ سمجھ کر کیا ہے ، حالانکہ آج کے دور میں ہر لڑکی کی خواہش ہو تی ہے کہ وہ ڈانس پرفارمنس سے اپنی پہچان بنائے اور میں نے ان سب سے ہٹ کر ڈانس نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس پر میرے قریبی دوستوں نے مجھے منع بھی کیا ہے ۔

No comments:

Post a Comment

Contact Form

Name

Email *

Message *

Pages